سلام اوارڈ فار امیجینیٹو فکشن (Salam Award for Imaginative Fiction) افسانہ نگاری کا ایک پرجوش مقابلہ ہے جس کا عین مقصد پاکستان میں سائینس فکشن (science fiction) اور اس کے جیسے اسپیکیولیٹو فکشن (speculative fiction) کی دیگر اصناف کو بڑھاوا دینا ہے۔ اس اوارڈ کا نام ڈاکٹر عبدالسلام اور ان کے کام کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے ان پر مشتمل کیا گیا ہے۔
سلام اوارڈ پچھلے کئی سالوں سے پاکستان میں سائنس فکشن (science fiction)، فانتسی (fantasy) اور اس سے ملتے جلتے دیگر ایمیجینیٹو فکشن (imaginative fiction) کی تحریر میں بڑھوتری کے لئے کام کر رہا ہے۔ حالانکہ ابتدائی طور پر یہ مقابلہ انگریزی میں لکھی گئی کہانیوں پر مشتمل رہا ہے، ہماری ٹیم کافی عرصے سے اس اوارڈ کو پاکستان کی دیگر مقامی زبانوں میں متعارف کرانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔ اس خواب کی تعبیر اور پہلی بنیاد ہم اس سال سلام اوارڈ فار اردو ایمیجینیٹو فکشن (Salam Award for Urdu Imaginative Fiction) سے رکھ رہے ہیں۔
: ضروری ہدایات
شرکاء سے گزارش کے اپنی کہانی بھیجنے سے پہلے یہ تصدیق کر لیں کہ اُن کی فائیل صحیح طرح سے فارمیٹ کی گئی ہے۔ فارمیٹ کی پیروی نہ کرنے کی صورت میں آپ کی کہانی مسترد کی جا سکتی ہے۔